غازی آباد،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کوچ کر رہے کسانوں کو روکنے کے لئے پولیس نے یہاں منگل کو یوپی گیٹ پر ان پر پانی کی بوچھار کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔اس درمیان کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ بھی کی۔وہیں اے ڈی جی (قانون)پرشانت کمار نے اس الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کسانوں پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔دراصل یوپی گیٹ کے قرب وجوار بڑی تعداد میں کسان جمع ہوئے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔غور طلب ہے کہ بڑی تعداد میں یہ کسان اپنے بہت مطالبات کو لے کر دہلی کوچ کر رہے ہیں۔